اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے ) نے صحافی راجہ وسیم عباسی پر سبزی منڈی میں کوریج کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار انیق انوار کے حکم پر اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری ، فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری آور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ سبزی منڈی و فروٹ مارکیٹ کمیٹی اسلام آباد کے دروازے کے باہر اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے ریڑھی بان پر تشدد کی کوریج کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کے حکم سرکاری اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جسے کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کیلئے مبارکبادکاسلسلہ جاری
آر آئی یو جے کی قیادت نے ڈی سی اسلام آباد اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کا واقع پیش نہ آئے اگر اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو بھر پور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا۔