پشاور(روشن پاکستان نیوز)پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ت
فصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ٹیلہ بند روڈ پر پولیس کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ مسلح افراد کی جانب سے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی ۔پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی بھی کی جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔شہید اہلکار کی شناخت کانسٹیبل توصیف کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور، شہید کانسٹیبل قیصر خان کی نماز جنازہ ادا
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرکے دہشت گردوں کی گرفتاری سرچ آپریشن شروع کردیا ۔