راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) نصیر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر کے اندر شوہر اور اس کی دو بیویوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ گھر میں فائرنگ ہوئی جس سے دو خواتین سمیت 3 افراد قتل کیے گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع پر جرگے کے دوران پیش آیا۔
راولپنڈی: مولانا اسد اللہ حقانی کا صبرو قتل کیس کی شدید مذمت، فوری انصاف کا مطالبہ
تاہم، اب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین میں شوہر اور اس کی 2 بیویاں شامل ہیں جن کا تعلق صوابی سے بتایا جاتا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق 4 قریبی رشتہ داروں کو گھر میں داخل اور نکلتے دیکھا گیا ہے۔
موقع سے شوائد اکٹھے کرنے کے بعد مقتولین کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور گھر میں موجود بچوں کے بیانات سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔











