کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے چاندی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک خاتون مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق دوہری شہریت کی حامل خاتون مسافر دبئی سے کراچی پہنچی تھی۔ شک ہونے پر کسٹمز کی لیڈی اہلکار نے خاتون کی تلاشی لی تو ان کے قبضے سے 6 کلو گرام چاندی برآمد ہوئی۔ برآمد کی گئی چاندی کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
کسٹمز حکام نے چاندی قبضے میں لے کر خاتون مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اے ایس ایف نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے سونے کی بھاری مقدار پکڑ لی گئی تھی۔
اے ایس ایف کے مطابق دوران تلاشی شہزاد احمد نامی مسافر کی جرابوں سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں، سمگل کیے جانے والے سونے کا وزن 2 کلو سے زیادہ ہے۔
اے ایس ایف نے ملزم کو سونا برآمد کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا، کسٹمز حکام نے سونا ضبط کرکے ملزم کیخلاف مزید کارروائی شروع کر دی تھی۔











