اسلام آباد(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھ کارروائیاں کی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 50.1 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
کارروائیوں کی تفصیلات:
-
لاہور: مال روڈ کے ایک کوریئر آفس سے امریکہ سے آنے والے پارسل میں سے 550 گرام ویڈ برآمد۔
-
پشاور: رنگ روڈ پر ہوٹل کے قریب گاڑی سے 9.6 کلو چرس اور 5 کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
-
اٹک: اقبال شہید ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 14.4 کلو چرس برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔
-
کراچی: سہراب گوٹھ کے قریب ایک ملزم سے 1 کلو ویڈ برآمد۔
-
مانسہرہ: کالج کے قریب ایک ملزم سے 350 گرام چرس برآمد۔
-
گوادر: ڈسٹرکٹ گوادر میں ایک گھر سے 19.2 کلو آئس برآمد۔
تمام کارروائیوں کے بعد ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار
یہ کریک ڈاؤن ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی مؤثر کارروائیوں کا حصہ ہے۔











