بدھ,  11 فروری 2026ء
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں: ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایات، مشکوک افراد پر کریک ڈاؤن اور مقدمات میں گرفتاریاں

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ، میٹنگ میں چیف سیکورٹی آفیسر اور سیکورٹی کانسٹیبلان اور ڈی ایف سیز کی شرکت، ایس ایس پی آپریشنز نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، مشکوک اور غیر قانونی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں،کوائف کرایہ داری  کے اندراج کو زیرو ٹارلینس پر یقینی بنایا جائے، ہوٹلز اور سرائے خانوں میں چھپے مشکوک افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں چیف سیکورٹی آفیسر اور سیکورٹی کانسٹیبلان اور ڈی ایف سیز نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ مشکوک اور غیر قانونی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں، اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، کوائف کرایہ داری  کے اندراج کو زیرو ٹارلینس پر یقینی بنایا جائے،ہوٹلز اور سرائے خانوں میں چھپے مشکوک افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں،افغان باشندوں اور غیر ملکی مقیم افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں، بمطابق ایس او پی مؤثر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

گوادر میں اے این ایف کی بڑی کارروائی، 1.2 ٹن چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، قتل کے مقدمہ میں معزز عدالت نے مجرم کوسزائے موت سنا دی، مجرم عبداللہ کو 10 لاکھ روپے ہرجانے کی بھی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمہ میں معزز عدالت نے مجرم کوسزائے موت سنا دی، مجرم عبداللہ کو 10 لاکھ روپے ہرجانے کی بھی سزا سنائی گئی،مجرم نے مئی 2024 میں تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں غیرت کے نام پر  فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، مجرم کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔

راولپنڈی ، آراے بازار پولیس کی کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی  اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری کو گرفتار کر لیا،زیر حراست اشتہاری نے معمولی تلخ کلامی پر خنجر کے وار سے دو بھائیوں کو زخمی کر دیا تھا، اشتہاری اگست 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا، آر اے بازار پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

مزید خبریں