اسلام آباد:(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں 30 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 268.08 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے ایک مرد اور خاتون کے پیٹ سے 560 گرام وزنی 82 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ اسی طرح حاجی شاہ بس ٹرمینل، ضلع اٹک کے قریب ایک گاڑی سے 8.4 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار
مزید کارروائی میں مخدوم انٹرچینج، کوٹ مومن سرگودھا کے قریب ایک گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ نیول اینکرج اسلام آباد کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل سوار ملزمان سے 3.1 کلوگرام چرس اور 25 گرام ویڈ برآمد کر کے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان کے علاقے اولڈ چمن کے قریب سے 250 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔
اے این ایف نے تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کی نشاندہی کے لیے مزید تفتیش جاری











