منگل,  23 دسمبر 2025ء
کرک: گرگری میں پولیس موبائل پر حملہ، پانچ اہلکار شہید، دہشت گرد ہلاک

کرک (روشن پاکستان نیوز) گرگری کے علاقے میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد ریجنل پولیس آفس کوہاٹ ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کی ہدایات پر کرک پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی۔

پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں آپریشن کیا، جس کے دوران آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئیں، جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: راجہ حافظ اعجاز جنجوعہ کے خلاف 3 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ پولیس تفتیش میں خارج

ڈی پی او کرک سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

مزید خبریں