هفته,  20 دسمبر 2025ء
اسلام آباد: راجہ حافظ اعجاز جنجوعہ کے خلاف 3 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ پولیس تفتیش میں خارج

اسلام آباد(راجہ اسرار حسین ) خادم دربار حضرت امام بری سرکار راجہ سرفراز اکرم کے بھائی راجہ حافظ اعجاز جنجوعہ کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 3 ارب روپے کے فراڈ کے مقدمے کو پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد خارج کر دیا ہے۔ مقدمے کا ضمنی ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے، جس سے مخالفین کی راجہ حافظ اعجاز جنجوعہ کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

واقعہ کے مطابق فراش ٹاؤن کے رہائشی سید توقیر شاہ ولد سید صغیر شاہ نے ذاتی عناد کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا تھا۔ تاہم، پولیس کی ابتدائی تحقیقات اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں راجہ اعجاز جنجوعہ کا نام مقدمے سے نکال دیا گیا کیونکہ وہ کسی معاہدے میں شامل نہیں تھے۔

دونوں گواہوں نے اپنے تصدیقی بیان حلفی عدالت میں جمع کروائے، تاہم مدعی مقدمہ اب بھی راجہ اعجاز جنجوعہ کو کیس میں شامل کرنے پر بضد ہے۔ پولیس کے چالان میں یہ انکشاف ہوا ہے اور اب دیکھنا یہ ہوگا کہ مدعی مقدمہ اس پر مطمئن ہوتے ہیں یا کوئی اور قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں۔

مزید خبریں