حافظ آباد(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
موٹروے ایم ٹو پہ وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں سے سی سی ڈی پولیس حافظ آباد کا مقابلہ ہوا جس میں تینوں ڈاکو ہلاک ہوگئے ہلاک ڈاکوؤں نے کچھ روز قبل موٹروے ایم ٹو پہ پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر فیملی کو لوٹا تھا۔
ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت گلفام ۔ فیصل عتیق اور غلام حسین واہگہ کے نام سے ہوئی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سی سی ڈی پولیس حافظ آباد کے ہیڈ کانسٹیبل عثمان اسلم شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ڈاکو موٹروے ایم ٹو پہ وارداتوں میں ریکارڈڈ اور پولیس سے مقابلوں میں بھی ملوث تھے۔











