حافظ آباد(شوکت علی وٹو)علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا ملزم عدنان عرف دانی ہنجرا سی سی ڈی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
ضلع حافظ آباد میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا عدنان عرف دانی ہنجرا ہلاک، ملزم بھتہ خوری قتل اقدام قتل کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا ملزم نے بھتہ نے دینے پر باپ بیٹے کو بھی قتل کیا تھا ملزم گزشتہ روز ساؤتھ افریقہ سے پشاور پہنچا تھا جہاں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس نے ائیرپورٹ سے ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم کے ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر حملہ کر دیا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا.پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا اور نامعلوم فائرنگ کرنے والے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے.











