بدھ,  03 دسمبر 2025ء
راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کامیاب آپریشن، 15 سپلائرز گرفتار، 23 کلو منشیات برآمد
راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کامیاب آپریشن، 15 سپلائرز گرفتار، 23 کلو منشیات برآمد

راولپنڈی(عرفان حیدر)  وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن “ڈرگ فری پنجاب” کے تحت، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا۔ اس کارروائی میں 15 منشیات سپلائرز گرفتار کیے گئے اور کل 23 کلو منشیات برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے درج ذیل مقدار میں منشیات قبضے میں لیں:

  • نسیرآباد پولیس: 2 سپلائرز، 4 کلو 200 گرام چرس

  • رتہ امرال پولیس: 2 سپلائرز، 3 کلو 760 گرام چرس

  • جاتلی پولیس: 2 سپلائرز، 3 کلو 400 گرام چرس

  • گنج منڈی پولیس: 2 سپلائرز، 3 کلو 40 گرام چرس

  • سول لائنز پولیس: 2 سپلائرز، 2 کلو 720 گرام چرس

  • صدر واہ پولیس: 1 سپلائر، 1 کلو 660 گرام چرس

  • صادق آباد پولیس: 1 سپلائر، 1 کلو 450 گرام چرس

  • ٹیکسلا پولیس: 1 سپلائر، 1 کلو 380 گرام چرس

  • دھمیال پولیس: 1 سپلائر، 1 کلو 250 گرام چرس

  • ویسٹریج پولیس: 1 سپلائر، 140 گرام ہیروئن

سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور قانون کے مطابق مجرموں کو سخت سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 27 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

یہ کارروائی وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن ڈرگ فری پنجاب کے عزم اور شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے مقصد کا حصہ ہے۔

مزید خبریں