اسلام آباد(عرفان حیدر) اٹک، پنجگور اور مختلف شہروں میں انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ اور تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 آپریشنز میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائیوں کے دوران 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 55.07 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں:
-
فتح جنگ روڈ، اٹک میں کالج کے قریب ملزم سے 540 گرام چرس برآمد۔
-
اٹک میں ہی دوسرے آپریشن کے دوران کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان نے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
دیگر کارروائیاں:
-
سی پیک روڈ، پنجگور میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 54 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
تمام کارروائیوں کے تحت انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار اور 86 کلو سے زائد منشیات برآمد











