اسلام آباد(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 56.750 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جب کہ برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت 4 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائی
اسلام آباد کے سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب ایک رکشے کی تلاشی کے دوران 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جس پر رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایئرپورٹ کارروائی
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر دبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان میں رکھی اسپغول کی بوتل سے 0.150 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی، جس پر مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 گرفتار اور 417 کلو منشیات برآمد
گوادر میں بڑی کارروائی
گوادر کے علاقے چربدر کوسٹل لائن، پسنی کے قریب چھپائی گئی 30 کلوگرام ہیروئن اور 23 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔
تمام کیسز انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔











