جمعه,  21 نومبر 2025ء
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 گرفتار اور 417 کلو منشیات برآمد

اسلام آباد(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران 7 کارروائیوں میں نائجیرین شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 417.69 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی، جس کی مالیت 37 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

اہم کارروائیاں درج ذیل ہیں:

  • کراچی میں ایک کورئیر آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں لیڈیز پرس میں چھپی 93 گرام ہیروئن برآمد۔

  • کراچی میں ایک اور کارروائی کے دوران موٹر سائیکل سوار سے 106.8 کلوگرام وزنی 348,000 ڈایازیپام گولیاں برآمد۔

  • اسلام آباد ایکسپریس وے پر بس اسٹاپ کے قریب نائجیرین شہری سے 75 گرام کوکین برآمد۔

  • پشاور جی ٹی روڈ پر بس اسٹاپ کے قریب گاڑی سے 9.6 کلوگرام افیون برآمد، ملزم گرفتار۔

  • پشاور یونیورسٹی ٹاور ناصر باغ روڈ کے قریب گاڑی سے 1 کلوگرام آئس برآمد، ملزم گرفتار۔

  • چمن ماسٹر پلان ڈسٹرکٹ سے 300 کلوگرام ہیروئن برآمد۔

  • چمن بارڈر پر لاوارث خفیہ پارسل سے 130 گرام کوکین برآمد۔

تمام کارروائیوں کے سلسلے میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کیں، 4 ملزمان گرفتار

مزید خبریں