اتوار,  09 نومبر 2025ء
پشاور میں بچھڑوں کا گوشت بکرے کے نام پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

پشاور(روشن پاکستان نیوز) تھانہ غربی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بچھڑے ذبح کرکے ان کا گوشت مشہور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو چھوٹے جانور (دبنے بکرے) کے گوشت کے طور پر فروخت کرنے والے مرکزی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران 7 ذبح شدہ بچھڑے بھی برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان طویل عرصے سے یہ غیر قانونی دھندہ کر رہے تھے اور مختلف علاقوں کے بڑے ہوٹلوں کو بچھڑوں کا گوشت بکرے کے گوشت کے طور پر سپلائی کیا جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کےدیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: علیمہ خانم کے ساتویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ شہر کے مختلف علاقوں میں جانور ذبح کرکے انہیں چھوٹے گوشت کے نام پر فروخت کرتا تھا، جس سے نہ صرف شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق تھے بلکہ یہ عمل سراسر غیر قانونی بھی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں