راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریزرو انسپکٹر محمد ظہیر بیگ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب،سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی پٹرولنگ، ایس پی سی آئی اے، ایس پی سکیورٹی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر کواعزازی شیلڈ دی اورمحکمہ کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،راولپنڈی پولیس کے لیے آپ کی خدمات نا قابل فراموش ہیں آپ کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سی پی اوسید خالد ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق ریزرو انسپکٹر محمد ظہیر بیگ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی پٹرولنگ، ایس پی سی آئی اے، ایس پی سکیورٹی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر کواعزازی شیلڈ دی اورمحکمہ کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کے لیے آپ کی خدمات نا قابل فراموش ہیں آپ کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،باعزت اورکامیاب کیرئیر کے بعد ریٹائرمنٹ پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں، انسپکٹرمحمد ظہیر بیگ کودوران سروس فرائض کی بہترین انجام دہی پر150تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا،انسپکٹرمحمد ظہیر بیگ نے کہا کہ40سالہ کیرئیر میں کبھی ڈیوٹی پر لیٹ نہیں ہوا نہ ہی کبھی کسی افسر سے سزا ملی،الحمدللہ ہمیشہ محنت اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دئیے، میرے لیے اعزاز ہے کہ40سالہ سروس میں ضلع راولپنڈی وضلع گجرات میں فرائض سرانجام دئیے،الحمد للہ بچوں کی تعلیم پر توجہ دی دونوں بچے ماسٹرز ڈگری ہولڈر ہیں،میرے لیے یہ بھی اعزاز ہے کہ میرا بیٹا ایس ایچ او ہے،تقریب کے اختتام پر سی پی او اور دیگر افسران نے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا بڑا حکم، پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی، تھانہ ریس کورس پولیس کی کارروائی،ڈیڑھ ماہ قبل شہری کے قتل اور تیزاب سے نعش مسخ کرنے کے مقدمہ میں اہم پیشرفت،مرکزی اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ قبل شہری کے قتل اور تیزاب سے نعش مسخ کرنے کے مقدمہ میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے مرکزی اشتہاری کو گرفتارکرلیا،متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست اشتہاری نے مقتول کی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا،ریس کورس پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا،مقتول کی اہلیہ سمیت تین افراد کوقبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے،ایس پی پوٹھوہار کاکہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔











