بدھ,  05 نومبر 2025ء
اے این ایف کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک پکڑا گیا، 144 کلوگرام چرس برآمد

پشاور(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایک بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔

ذرائع کے مطابق 4 نومبر 2025 کو اے این ایف پولیس اسٹیشن آر ڈی خیبر پختونخواہ کو ایک قابل اعتماد اطلاع موصول ہوئی کہ منشیات کی ایک کھیپ ڈسٹرکٹ خیبر کی ایک ڈمپنگ سائٹ میں پتھریلی چٹانوں کے نیچے چھپائی گئی ہے، جسے رات کے اندھیرے میں پنجاب اسمگل کیا جانا تھا۔

اطلاعات کے مطابق یہ منشیات باڑہ کے بدنام زمانہ ڈی ٹی او کی تھیں، جو آفریدی قبیلے کے منشیات سمگلروں پر مشتمل ہے۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف کی ٹیم نے ڈمپنگ سائٹ پر چھاپہ مارا اور 144 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 گرفتار

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فوری اور موثر کارروائیاں منشیات سے پاک پاکستان کے لیے اے این ایف کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

مزید خبریں