بدھ,  29 اکتوبر 2025ء
راولپنڈی: صادق آباد پولیس نے لاکھوں روپے کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار، 32 لاکھ روپے برآمد

راولپنڈی(عرفان حیدر) صادق آباد پولیس نے شاپنگ مالز اور مارٹس سے لاکھوں روپے چرانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 32 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم نے تین مختلف مالز اور مارٹس میں چوری کی وارداتیں کیں۔ ملزم عموماً مال بند ہونے سے پہلے اندر چھپ جاتا اور مال بند ہونے کے بعد واردات کرتا تھا۔ بعض مواقع پر وہ تالے توڑ کر بھی چوری کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی

صادق آباد پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں، ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کی گرفتاری اور بھاری رقم کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، اے ایس پی نیو ٹاؤن، ایس ایچ او صادق آباد اور متعلقہ ٹیم کو شاباش دی۔

سی پی او نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

مزید خبریں