راولپنڈی(عرفان حیدر) وارث خان کے علاقے میں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔
سی پی او نے ایس ڈی پی او وارث خان سے رپورٹ طلب کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔
مزید پڑھیں: عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص گاڑی میں آیا، ہوائی فائرنگ کی اور گالم گلوچ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سینٹری ورکرز اس حملے کا ہدف نہیں تھے، تاہم تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وارث خان پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے ملزم یا ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔











