منگل,  07 اکتوبر 2025ء
پشاور: دہشت گردی، قتل و بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم آدم عرف آدمے اپنے تین ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے راولپنڈی واہ کے علاقے کوہستان کالونی میں روپوش ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھی بہادری سے جواب دیا۔ یہ مقابلہ تین گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں ملزم آدم عرف آدمے سمیت اس کے تین ساتھی مارے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا مرکزی ملزم سوشل میڈیا پر پولیس کو کھلے عام چیلنج کرتا رہا ہے اور اس کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک بڑا ہدف تھی۔

مزید پڑھیں: اے این ایف نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہ کا بھرپور خاتمہ کر دیا، حاجی طارق خان گروہ گرفتار

پولیس ترجمان کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں