اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گھوٹکی کے رہائشیوں امام دین کلہوڑو، مولوی امداد اللّٰہ کلہوڑو ،قربان عبد الروف، عبدالحفیظ نے اپنی زمین پر قبضہ کئے جانے کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ حیدر آباد کے CEO مشتاق احمد اور ان کے بھائی نثار احمد نے ہماری 48 ایکڑ جدی جائیداد پر ناجائز قبضہ کر لیاہے اورہماری زمینوں پر لوگ لا کر ہماری کیلے کی فصل تباہ کردی ہے جس سے ہمارا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے، ہم مجبور ہو کر آج اسلام آباد آئے ہیں تاکہ ہماری آواز کو حکام بالا تک پہنچایا جائے، انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف،صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر ہم پارلیمنٹ کئے سامنے پُرامن بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے۔
