اسلام آباد(عرفان حیدر) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 مختلف مقامات پر آپریشنز کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 83 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت 84 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں:
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 300 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
دیگر نمایاں کارروائیاں:
-
ملتان: کوریئر آفس میں اسکاٹ لینڈ سے آنے والے پارسل سے کریم کے ڈبوں میں چھپائی گئی 120 گرام کوکین برآمد۔
-
پشین کوئٹہ: ہوٹل کے قریب گاڑی سے 65 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
-
قطبال ٹول پلازہ، اٹک: گاڑی سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
-
رنگ روڈ، پشاور: موٹر سائیکل سوار ملزم سے 6 کلوگرام افیون برآمد۔
-
راولپنڈی: کوریئر آفس میں پشاور سے آنے والے پارسل سے کریم کے ڈبوں میں چھپائی گئی 2.310 کلوگرام افیون برآمد۔
تمام کارروائیاں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں، مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار