راولپنڈی (کرائم رپورٹر) انٹر ریجن آرچری ٹورنامنٹ 2025 پولیس ہیڈکوارٹرز میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر منعقد ہوا، جس میں راولپنڈی، فیصل آباد، گجرانوالہ ریجن PHP پنجاب اور ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ مختلف ایونٹس میں ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب نے کئی پوزیشنز حاصل کیں، جبکہ دیگر ٹیموں نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے انعامات تقسیم کیے۔ پولیس افسران کو کھیلوں کے ذریعے صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اسی دوران، تھانہ ویمن پولیس نے گھر سے طلائی زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ اور اس کی والدہ کو گرفتار کر لیا۔ 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور 73 ہزار روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج کر کے مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
راولپنڈی پولیس نے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 15 ہزار 360 روپے، 9 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ منشیات کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں 2 منشیات سپلائر گرفتار ہوئے اور 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
مزید پڑھیں: پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ، پولیس تشدد کے خلاف شدید احتجاج
گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 400 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی ٹیمیں بھی گشت کر رہی ہیں۔ سینئر افسران ڈیوٹی کی نگرانی اور بریفنگ کر رہے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
راولپنڈی پولیس نے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کیا اور 25 لیٹر شراب برآمد کی۔ متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔