هفته,  04 اکتوبر 2025ء
بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے کیسے گرفتار ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(کرائم رپورٹر)  امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی دبئی سے گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق طیفی بٹ کو دبئی میں ایک دعوت کے دوران گرفتار کیا گیا، دبئی میں محکمہ پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پی پہلے سے تقریب میں موجود تھے، ڈی ایس پی خالد وریا 2 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی گئے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈی ایس پی خالد وریا نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی پولیس کے ساتھ کارروائی کی، بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ بھی اسی فلیٹ میں دعوت پر موجود تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طیفی بٹ ابھی دبئی پولیس کی حراست میں ہے، طیفی بٹ کی ریڈ وارنٹ کے تحت گرفتاری اور پاکستان روانگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ویزا معیاد ختم ہونے پر طیفی بٹ ویزے کی تجدید کے لیے دبئی آیا تھا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی منشیات، اسلحہ، پتنگ بازی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں، متعدد گرفتاریاں اور برآمدگیاں

خیال رہے کہ فروری 2024 میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کو شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

تھانہ چوہنگ پولیس نے امیر بالاج کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور عقیل عرف گوگی بٹ کو نامزد کیا گیا تھا۔ مقدمے کا مرکزی ملزم احسن شاہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا تاہم طیفی بٹ ملک سے فرار ہو  گیا تھا۔

مزید خبریں