حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ضلع حافظ آباد کے کالجز میں تشدد کے متعدد واقعات سامنے آنے کے باوجود انکے گروپس کو ختم نہیں کیا جا سکا آئے روز طلباء تشدد کا شکار ہوتے ہیں سکیھکی میں سرکار گروپ نے متعدد طلباء کو کالج آتے ہوئے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو منظر عام پر آ گی، واقع کے بعد متاثرہ طلباء نے قانونی تحفظ کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دی،تھانہ پولیس سکھیکی منڈی نے پرچہ کاٹ کر اسے محض کاغذی کارروائی تک محدود کر دیا گیا۔مقدمہ تھانہ سکھیکی منڈی میں 695/25 درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا مبینہ مسلح گروپ روزانہ کی بنیاد پر طلباء کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی ضلع کے مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج ہوئے ہیں. اس صورتحال کے باعث والدین اپنے بچوں کو اکیلے کالج بھیجنے سے ڈرتے ہیں، اور مجبوراً انہیں ساتھ لے کر کالج چھوڑنے آتے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار











