بدھ,  10  ستمبر 2025ء
اسلام آباد میں گھر سے باپ، بیٹا اور بیٹی کی لاشیں برآمد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں ایک گھر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ آئی نائن کے علاقے رمشا کالونی میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گھر سے ملنے والی لاشیں باپ، بیٹا اوربیٹی کی ہیں جن کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تینوں افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ اموات زہرخورانی سے ہوئی یا کوئی اور وجہ ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

مزید خبریں