اتوار,  24  اگست 2025ء
حافظ آباد: نوجوان لڑکے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کا شرمناک واقعہ رپورٹ

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)تھانہ کسوکی کی حدود گاؤں بوریانوالہ میں متعدد ملزمان کا نوجوان لڑکے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ کے لیے درخواست تھانے جمع کروا دی گی ہے.تھانہ کسوکی حدود گاؤں بوریانوالہ کے رہائشی نوجوان لڑکے کو گھر سے بلا نشہ آور پلا کر 6 ملزمان نے نوجوان لڑکے سے بد فعلی سرانجام دینے کی مبینہ کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے، ملزمان نے متاثرہ نوجوان کو گھر سے پیزا کھلانے کے بہانے بلا کر خالی مکان میں لے گئے جہاں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر مبینہ بدفعلی سرانجام دینے کی کوشش کرتے رہے اور ویڈیو بھی بناتے رہے، متاثرہ لڑکے کے والد کا کہنا ہے بااثرملزمان واقعہ کو دبانے کی خاطر پنچائیت میں بلا کر ڈراتے دھمکاتے رہے. واقع کی رپورٹ کرنے پر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے، 8 دن تک قانونی کارروائی کرنے سے روکے رکھا، متاثرہ نوجوان کے والد نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ کسوکی حافظ آباد میں درخواست دے دی ہے تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا. لڑکے کے والد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے اس کے نوجوان بیٹے کو انصاف دیا جائے

مزید خبریں