اسلام آباد(سعد عباسی) تھانہ شمس کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن لڑکے سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد نے رپورٹ درج کرائی کہ ان کے 16/17 سالہ بیٹے کو امجد نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر ویران حویلی لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 376(iii) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اعلیٰ افسران کے واضح احکامات ہیکہ بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ایسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔