هفته,  16  اگست 2025ء
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) – اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق، ان کارروائیوں کے دوران 32.300 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت 32 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق:

  • چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب ایک گاڑی سے 8.400 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

  • اسی مقام پر ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، 2 ملزمان گرفتار۔

  • شاہپور، ملتان روڈ لاہور پر پیٹرول پمپ کے قریب گاڑی سے 6 کلوگرام چرس اور 1 کلوگرام آئس برآمد، ایک ملزم گرفتار۔

  • چناب ٹول پلازہ کے قریب ایک رکشہ سے 6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

  • مچھر کالونی کراچی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 4.400 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

  • رنگ روڈ پشاور میں جمیل چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 500 گرام ہیروئن برآمد، ایک ملزم گرفتار۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں