کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ماں نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ ذہنی مسائل کا شکار ہے،کچھ عرصہ قبل ملزمہ کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی، بچے اپنے والد کے پاس رہتے تھے اور چھٹی کے دن ماں سے ملنے آئے تھے۔
المناک واقعہ ڈیفنس خیابانِ مجاہد کے بنگلے میں پیش آیا۔ پولیس کا بتانا ہےکہ ادیبہ نامی خاتون نے اپنے آٹھ سال کے بیٹے ضرار اور چار سال کی بیٹی سمیعہ کو باتھ روم میں تیز دھار آلے سے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق بچوں کو قتل کرنے کے بعد اس نے اپنے سابق شوہر کو فون کرکے اطلاع دی، شوہر نے فوری طور پر پولیس کو بتایا، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور خاتون کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: پولیس و انتظامیہ کی محرم، منشیات، کرائم اور بچوں کی ہلاکت کے واقعات پر بھرپور کارروائیاں