بدھ,  13  اگست 2025ء
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، دو کارروائیوں میں دو ملزمان گرفتار
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، دو کارروائیوں میں دو ملزمان گرفتار

کراچی / ملتان (روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 16.400 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت 12 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم سے 14.400 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب سے دوسرے ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں گرفتاریاں، منشیات برآمدگی اور سنگین جرائم میں ملزمان کی سزا برقرار

مزید خبریں