پیر,  04  اگست 2025ء
کیپیٹل پولیس میں منشیات اسکینڈل، نشہ اب نہیں مہم کو نقصان پہنچانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی

اسلام آباد (ایم اے شام) کیپیٹل پولیس کے انسپکٹر جنرل نے روشن پاکستان نیوز کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے “نشہ اب نہیں” مہم کو نقصان پہنچانے والے محکمہ کے اندر چھپے ہوئے کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کچھ پولیس افسران اور اہلکاروں نے منشیات فروشوں کی سہولت کاری کرتے ہوئے لیبارٹری میں بھجوائے گئے سیمپلوں کو تبدیل کر دیا تھا۔ انہوں نے اصل خالص منشیات اپنے قبضے میں رکھ لی اور لاکھوں روپے رشوت بھی وصول کی۔

اس حوالے سے تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں سابق ایس ایچ او، تھانہ محرر سمیت متعدد پولیس اہلکار شامل ہیں۔ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ منشیات کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا ہے کہ محکمہ میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مزید خبریں