جمعه,  01  اگست 2025ء
اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 76.283 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ( روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 76.283 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں جن کی مالیت 75 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق:

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 773 گرام آئس برآمد کی گئی۔

لاہور کے کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 2.2 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں امریکہ جانے والے پارسل سے 210 گرام افیون برآمد کی گئی۔

جامشورو ٹول پلازہ کے قریب پشاور سے کراچی جانے والے کارگو میں مشینری سپیئر پارٹس میں چھپائی گئی 36 کلو چرس پکڑی گئی۔

شیخوپورہ موٹروے ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 6 کلو افیون اور 24 کلو چرس برآمد ہوئی، 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

آر سی روڈ حب کے قریب ایک گاڑی سے 2.4 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، ملزم گرفتار۔

لاہور کے شالیمار گارڈن کے قریب ایک ملزم سے 3 کلو چرس اور 400 گرام آئس برآمد کی گئی۔

اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر ایک بس میں سوار مسافر سے 1.2 کلو چرس پکڑی گئی، ملزم گرفتار۔

قراقرم یونیورسٹی روڈ گلگت کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 100 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

تمام گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں: “نشہ اب نہیں” مہم ناکام، اسلام آباد پولیس کے اندر منشیات کے عادی اہلکاروں اور بھتہ خوری نے مہم کی قلعی کھول دی

مزید خبریں