راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،قتل اور ضرر کے مقدمہ میں معزز عدالت نے 2 مجرمان کو سزائیں سنا دیں،تفصیلات کے مطابق قتل اور ضرر کے مقدمہ میں معزز عدالت نے 2 مجرمان کو سزائیں سنا دیں مجرم احد کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ،ضرر کے جرم میں 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی گئی،مجرم صمد کو ضرر کے جرم میں 1لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی گئی،مجرم احد نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر ساتھی مجرم صمد کے ہمراہ چھریوں کے وار سے اپنے سالے کو قتل جبکہ اپنی اہلیہ اور دوسرے سالے کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ اکتوبر 2023 تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،سی پی او سید خالد ہمدانی نے سنگین مقدمہ میں مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔
