جمعرات,  17 جولائی 2025ء
جھنگ: ڈالہ کلچر اور اسلحہ نمائش کے خلاف CCD کی بڑی کارروائی، ملزم گرفتار

جھنگ (روشن پاکستان نیوز) – کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) جھنگ نے ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی کھلے عام نمائش کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے جھنگ سٹی ریلوے روڈ پر جنازے کے جلوس میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی مبشر احمد ایس آئی اور ان کی ٹیم کی قیادت میں عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ملزم کو اسلحہ سمیت ڈالہ گاڑی سمیت حراست میں لیا گیا۔

CCD جھنگ کی جانب سے واضح وارننگ جاری کی گئی ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چاہے ملزم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ حکام نے کہا ہے کہ اس طرح کی حرکات نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ امن و امان کو بھی شدید متاثر کرتی ہیں۔

ادارے کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جھنگ میں سرگرم ڈکیتوں، راہزنوں، مویشی چوروں اور منشیات کے بڑے ڈیلروں کے بارے میں معلومات فراہم کریں تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

CCD جھنگ کی یہ کارروائی امن کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی حراست میں ملزم کی ہلاکت، تھانہ ترنول کے 3 اہلکار گرفتار

مزید خبریں