جمعرات,  17 جولائی 2025ء
سرگودھا: عامر عرف کاکا کی بیوہ خاتون اور بیٹی کو سنگین دھمکیاں، پولیس خاموش

سرگودھا (کرائم رپورٹر) – سرگودھا میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے عامر عرف کاکا نے ایک بیوہ خاتون اور اس کی یتیم بیٹی کو شادی سے انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں۔ متاثرہ خاتون کے مطابق، عامر عرف کاکا نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے شادی نہ کی تو وہ ماں بیٹی دونوں کو قتل کر دے گا۔

متاثرہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غریب بیوہ ہے اور اپنی بچی کے ساتھ خوف اور عدم تحفظ کے سائے میں زندگی گزار رہی ہے۔ اس نے متعلقہ پولیس تھانے میں تحریری درخواست بھی جمع کروائی، مگر تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

اہل علاقہ نے بھی عامر عرف کاکا کو خطرناک مجرم قرار دیا ہے، جس کا ماضی تشدد، بلیک میلنگ، اور جرائم سے بھرا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر واقعہ کے خلاف شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے اور صارفین نے #Sargodha، #Police، #SargodhaCity اور #CCD جیسے ہیش ٹیگز کے ساتھ انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

عوامی دباؤ کے باوجود، سرگودھا پولیس کی جانب سے اب تک کوئی واضح موقف یا کارروائی سامنے نہیں آئی۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عامر عرف کاکا کو فوری گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی حراست میں ملزم کی ہلاکت، تھانہ ترنول کے 3 اہلکار گرفتار

مزید خبریں