جمعرات,  10 جولائی 2025ء
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم، ایک ہفتے میں 112 مقدمات درج

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی انفورسمنٹ مہم چلائی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 112 مقدمات درج کیے گئے۔

مہم کے دوران 1,119 موٹر سائیکلیں اور 412 گاڑیاں تھانے منتقل کی گئیں جنہوں نے ٹریفک رولز کو نظرانداز کیا۔ ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک کی مانیٹرنگ کی گئی اور مختلف خلاف ورزیوں پر 48 ڈرائیوروں کو جرمانے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 845 افراد کو لین خلاف ورزی، 76 بغیر لائسنس ڈرائیونگ، 11 پر ٹرپل سواری، اور 23 کم عمر ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ علاوہ ازیں، مخالف سمت ڈرائیونگ پر 923، بغیر ہیلمٹ 1007، اور غیر قانونی پارکنگ پر 2766 جرمانے کیے گئے۔

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ خصوصی مہم کے تحت بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی کہ کوئی بھی بغیر لائسنس ڈرائیونگ نہ کرے۔ سی ٹی او نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے اور حادثات میں کمی آئے۔

مزید پڑھیں: نجی ٹی وی رپورٹر کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل اور ضابطہ اخلاق کا مطالبہ

مزید خبریں