حافظ آباد(شوکت علی وٹو) تھانہ صدر حافظ آباد پولیس کا ممنا پل پر ڈاکوؤں سے مقابلہ، فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار ہونے میں کامیاب.سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا.تھانہ صدر پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو ڈاکو رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گے تھانہ صدر پولیس کا دوران گشت ممنا پل پر ڈاکوؤں واردات کی نیت سے بیٹھے ڈاکوؤں آمنا سامنا مقابلہ ہو گیا، ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، متعدد وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو وسیم نامی زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا ہے جس کے دیگر نامعلوم دو ساتھی ڈاکو رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن کیا اور بھاگنے والے ڈاکوؤں کی تلاش کی جا رہی ہے اور زخمی ڈاکو کو علاج معالجہ کے لیے ٹراماسنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور تھانہ صدر میں گرفتار ڈاکو سمیت فرار ہونے والے دو نامعلوم ڈاکوؤں پر ایف آئی آر درج کر دی گی ہے
