جمعرات,  26 جون 2025ء
تھانہ بنی گالہ پولیس کی بڑی کارروائی: گاڑیاں چھیننے والا منظم گروہ گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) تھانہ بنی گالہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر گاڑیاں چھیننے میں ملوث منظم گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل احمد، محمد اخلاق اور علی طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزمان مختلف علاقوں میں گاڑیاں بک کرکے سوار ہوتے تھے اور بعد ازاں اسلحہ کی نوک پر ڈرائیورز سے گاڑیاں چھین لیتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی گاڑی کے پرزہ جات، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں: راچڈیل: معروف شیل ریٹیلر کے بیٹے حسن ارشد حساس قومی راز چوری کرنے پر گرفتار، سات سال قید کی سزا

مزید خبریں