راولپنڈی: فرض کی راہ میں شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین کی نماز جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی، پولیس کے چاق وچوبند دستوں اور افسران نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھول رکھے، نماز جنازہ میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، پاک فوج کے سینئر افسران، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سیکورٹی، ڈویثرنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، پولیس افسران و جوانوں اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت، شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین گزشتہ رات صدر واہ کے علاقہ میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش فرما گئے، فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہوا جو ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا، شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین نے فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کی، اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سی پی اوسید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی، پولیس کے چاق وچوبند دستوں اور افسران نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھول رکھے، نماز جنازہ میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، پاک فوج کے سینئر افسران، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سیکورٹی، ڈویثرنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، پولیس افسران و جوانوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین گزشتہ رات صدر واہ کے علاقہ میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش فرما گئے، فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہوا جو ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا، شہید کانسٹیبل نے سوگواران میں دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو چھوڑا ہے، آر پی او بابر سرفراز الپا کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہید کے اہل خانہ ہماری فیملی کی طرح ہیں، ہم ہر گھڑی شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین نے فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کی، اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، فرض کی راہ میں راولپنڈی پولیس کے 122 افسران اپنی قیمتی جانوں کا عظیم نذرانہ پیش کر چکے ہیں، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ جھنگی دائم تھانہ چونترہ ضلع راولپنڈی روانہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل شہید

مزید خبریں