محلہ پیر کالے شاہ میں بہنوئی نے اپنے سالے کی بیوی کو نشہ آور چیز کھلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا مقدمہ درج
حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حافظ آباد میں جنسی درندگی کے بڑھتے واقعات، خواتين نہ گھروں میں محفوظ نہ روڈز پر،ایک خاتون وزیراعلیٰ پنجاب ہونے کے باوجود پنجاب بھر میں 2024 میں جنسی زیادتی کے 5 ہزار سے واقعات ہوئے، 2025 کے کیس 6 ماہ بھی ہزاروں کی تعداد میں ہیں پولیس ان کو روکنے میں ناکام ہے، جزا سزا کا عمل سست ہونے کی بدولت واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے زنا کے کیسسز میں سخت سزاؤں اور فوری انصاف ضروری ہے ورنہ یہ واقعات آنے والے وقت میں بڑھ جائیں گے.صرف تھانہ سٹی حافظ آباد میں یکم جنوری 2024 سے لیکر ابتک ایک درجن سے زائد واقعات کی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں حافظ آباد میں بھی مسلسل جنسی درندگی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں پولیس حسب روایت مدعیان کو کہانی قصے سنا کر سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہی ہے تھانہ سٹی کی حدود میں محلہ پیر کالے شاہ بہنوئی نے سالے کی بیوی، بیٹی کو نشہ آور چیز کھلا مبینہ جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا، مقدمہ نمبر 982/25 درج ہونے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہو سکے. شماںٔلہ الیاس کو نشہ آور چیزیں کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ملزم گلزار عرف گلو نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنایا ایف ائی ار درج ہونے کے باوجود تاحال حافظ آباد پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی،سیاسی وسماجی شخصیات معززین علاقہ اور کاروباری حلقوں نے اس انسانیت سوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔