جمعرات,  12 جون 2025ء
راولپنڈی پولیس کی مؤثر کارروائیاں: منشیات، اسلحہ و چوری میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)  راولپنڈی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ منشیات، اسلحہ، چوری اور سٹریٹ کرائمز کے خلاف اہم اقدامات کرتے ہوئے پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ اور چوری شدہ سامان برآمد کیا۔

1. منشیات کیس میں سزا:

معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم واجب حسین کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ یاد رہے کہ دسمبر 2023 میں جاتلی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضہ سے 2600 گرام چرس برآمد کی گئی تھی۔ عدالت نے ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کے باعث سخت سزا سنائی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، تفتیشی اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔

2. نیو ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی:

نیو ٹاؤن پولیس نے رکشہ و موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ زیر حراست ملزمان سے 2 مسروقہ رکشے، 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم 32 ہزار 500 روپے برآمد کی گئی۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

 مزید پڑھیں: لندن: برطانیہ میں پولیس کی بے توقیری، ویڈیو وائرل—عوامی ردعمل میں 80 کی دہائی کی تربیت یاد دلا دی گئی

3. منشیات و ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں:

راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا:

  • واہ کینٹ پولیس نے 640 گرام چرس برآمد کی۔

  • وارث خان، روات اور کہوٹہ پولیس نے اسلحہ معہ ایمونیشن سمیت چار افراد کو گرفتار کیا۔
    تمام گرفتار شدگان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں