کسوکی زیادتی و قتل کیس: مرکزی ملزم پولیس حراست سے فرار ہو کر نہر میں ڈوب کر ہلاک

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)گاؤں کسوکی بچوں سے زیادتی و قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس حراست سے فرار ہوتے مبینہ طور پر نہر میں ڈوب کر ہلاک. کسوکی میں دو کم عمر بچوں کی لاشیں ایک گھر کے ٹرنک سے برآمد ہونے کے ہولناک واقعے کے بعد، اس مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم مبینہ طور پر پولیس مقابلے کے دوران نہر میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا ہے۔ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی جاری تھی کہ مزاحمت کے دوران وہ نہر کی جانب فرار ہوا اور مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگا دی۔ تلاش کے بعد ملزم کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔

مزید خبریں