جمعرات,  05 جون 2025ء
خاوند کو باندھ کر اسکے سامنے بااثرملزمان کی اجتماعی زیادتی گینگ ریپ

زیادتی کے بعد ملزمان تشدد کر کے میاں بیوی کومباشرت پر مجبور کرتے رہے، تھانہ کسوکی میں ایف آئی آر درج

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)انسانیت سوز واقع انسانیت بھی شرمندہ ہو جائے، حافظ آباد کے علاقہ مانگٹ اونچا میں ہونے والا واقع شرمناک، خاتون کے ساتھ خاوند کے سامنے گینگ ریپ کیا گیا ہے ایسا واقعہ معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہے تھانہ کسوکی کا علاقہ مانگٹ اونچا میں درندگی کی تمام حدیں پار کر دی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق چار اوباش افراد نے ایک میاں بیوی کو مبینہ طور پر اغوا کیا اور خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔ درندہ صفت ملزمان نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے میاں بیوی کو برہنہ کر کے سرعام غیر اخلاقی عمل کرواتے رہے اور اس کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔تھانہ کسوکی میں خاوند کی مدعیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا شرمناک واقعہ میں جو نام سامنے آئے ہیں ایف آئی آر کے مطابق اکرام مانگٹ ولد ریاست مانگٹ، خاور ولد فیاض انصاری، لیق ولد مقصود درزی، چاند ولد غلام غوث سکنہ مانگٹ اونچا اور 4 افراد نامعلوم ملزمان ہیں متاثرین اپنی عزت اور بااثرملزمان کے خوف کی وجہ سے خاموش تھے۔ویڈیو لیک ہونے پر سامنے آگئے متاثرہ میاں بیوی نوشہرہ ورکاں سے واپس آرہے تھے کہ مانگٹ اونچاکے قریب رفع حاجت کے لئے رکے تو بااثر ملزمان گن پوائنٹ پر اغواکرکے ویرانے میں لے گئے اور گھنائونا کھیل کھیلتے رہے، پولیس تھانہ کسوکے نے 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے بااثرملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئے ہیں ڈی پی او عاطف نذیر نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے اور علاقہ بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔متاثرہ خاندان نے ڈی پی او سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناونی حرکت کرنے کی جرأت نہ کرے۔

مزید خبریں