حافظ آباد(شوکت علی وٹو)کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس حافظ آباد کا شہید چوک (کولوتارڑ) میں مقابلہ دو ڈاکو ہلاک، مغوی زمیندار بازیاب مال مویشی برآمد
تھانہ ونیکے تارڑ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے زمیندار کو اغواء کر کے ڈکیتی کی واردات کی، کولو تارڑ شہید چوک کے قریب سے ڈاکوؤں نے زمیندار کو مغوی بنا کر اسکے جانور چھین لیے.ڈاکو ڈکیتی کئیے جانور گاڑی میں لوڈ کر رہے تھے سی سی ڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی.
ڈاکوؤں نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،ڈاکوؤں اور(CCD) پولیس کے مابین کافی دیر تک مقابلہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا. دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے باقی ڈاکو رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے.
مغوی بازیاب زمیندار کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد سات تھی.ڈاکو مجھے اغواء کر کے میرے جانور چھین کر گاڑی میں لے کر جب رہے تھے کہ پولیس آ گئی،ایک لوڈر گاڑی اور چار پانچ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے.