اسلام آباد ( روشن پاکستان نیوز) تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ایس پی سٹی زون کی خصوصی ہدایت اور ایس ڈی پی او مارگلہ سرکل کی نگرانی میں افسر مہتمم تھانہ کراچی کمپنی عمران حیدر ایس آئی بمعہ ذاکر شاہ ایس آئی و ٹیم نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے قیمتی الیکٹریکل تار، جس کی مالیت تقریباً پانچ لاکھ روپے ہے، برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے برآمدگی کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔