منگل,  22 اپریل 2025ء
مندرہ: 7 سالہ بچی کا قاتل مقابلے میں ہلاک، ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) مندرہ 7 سالہ بچی قتل و زیادتی کے گرفتار ملزم کو حراست سے چھڑانے کے لئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ،فائرنگ کے دوران زیر حراست ملزم شدید زخمی ہوا جو ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گیا، بچی کے قتل و زیادتی میں ملوث ملزم سنیل بچی کا سگا ماموں تھا، ملزم سنیل کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو آلہ ضرب کی برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی، ملزم سنیل آئس کا نشہ کرتا تھا اور مقتولہ کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا، ملزم بچی کو ایسٹر کے روز بہلا پھسلا کر کھانے پینے کی اشیاء کا کہہ کر ساتھ لے کر گیا، ملزم بچی کو زیر تعمیر گھر کی عمارت میں لے گیا جہاں اس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر سفاک ملزم نے قینچی سے بچی کا گلا کاٹا، ملزم نے بچی کے سر پر اینٹ سے وار کیا اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کیا، سفاک درندہ صفت ملزم نے قتل کے بعد بچی سے زیادتی کی، ملزم گھناؤنی واردات کے بعد گھر آ گیا اور بعد ازاں فیملی کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا، ملزم کی مشکوک حرکات و سکنات پر پولیس نے شامل تفتیش کیا تو ملزم نے اپنے مکروہ فعل کا اعتراف کیا۔تفصیلات کے مطابق مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کے قتل و زیادتی کے گرفتار ملزم کو حراست سے چھڑانے کے لئے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ،فائرنگ کے دوران زیر حراست ملزم شدید زخمی ہوا جو ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گیا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار، بچی کے قتل و زیادتی میں ملوث ملزم سنیل بچی کا سگا ماموں تھا، ملزم سنیل کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو آلہ ضرب کی برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی، ملزم سنیل آئس کا نشہ کرتا تھا اور مقتولہ کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا، ملزم بچی کو ایسٹر کے روز بہلا پھسلا کر کھانے پینے کی اشیاء کا کہہ کر ساتھ لے کر گیا، ملزم بچی کو زیر تعمیر گھر کی عمارت میں لے گیا جہاں اس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر سفاک ملزم نے قینچی سے بچی کا گلا کاٹا، ملزم نے بچی کے سر پر اینٹ سے وار کیا اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کیا، سفاک درندہ صفت ملزم نے قتل کے بعد بچی سے زیادتی کی، ملزم گھناؤنی واردات کے بعد گھر آ گیا اور بعد ازاں فیملی کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا، ملزم کی مشکوک حرکات و سکنات پر پولیس نے شامل تفتیش کیا تو ملزم نے اپنے مکروہ فعل کا اعتراف کیا، افسوسناک واقعہ میں ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے اور ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے فرض کی ادائیگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی اے ایس پی گوجرخان اور مندرہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں،بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں