هفته,  12 اپریل 2025ء
پشاور: عسکری 6 میں فائرنگ کا واقعہ، جمرود کا رہائشی نوجوان جاں بحق

پشاور ( روشن پاکستان نیوز): پشاور کے علاقے عسکری 6/3 مین روڈ پر بورڈ بازار کی جانب جانے والی سڑک پر فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت ثاقب اللہ ولد احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ جمرود غنڈے کا رہائشی اور حال ریگی ماڈل ٹاؤن زون کا مکین تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کل صبح 8 بجے پیش آیا، جب مقتول اپنی ذاتی گاڑی نمبر 848-BEA اسلام آباد میں سوار ہو کر بورڈ بازار جا رہا تھا۔ نامعلوم ملزمان نے اچانک فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اطلاع ملنے پر ASI عمران حبیب خان موقع پر پہنچے اور مقتول کو فوری طور پر 1122 کے ذریعے خیبر ٹیچنگ ہسپتال (KTH) منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی DSP، SHO، تفتیشی ٹیم اور کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کالج (KMC) منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا محرک تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

مزید خبریں