حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد عاطف نذیر نے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے لیے تھانہ جلالپور بھٹیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈی پی او حافظ آباد نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان براہ راست رابطہ قائم کرنا ہے تاکہ شہریوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات سنی گئیں، جن کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ ڈی پی او حافظ آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ہر شکایت کا مکمل ریکارڈ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر محفوظ رکھا جائے۔ مقررہ مدت میں ان درخواستوں پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا اور متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جائے گا۔
